عراق کے شہر اربیل میں شدید دھماکے
عراق، صوبہ کردستان میں واقع اربیل ائرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے: میڈیا ذرائع
میڈیا ذرائع نے عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں بم کے ایک ہولناک دھماکے کی خبردی ہے۔
بتایا جاتا ہے اربیل ائرپورٹ پر امریکی فوجی اڈے پر ایک راکٹ آکر لگا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے بھی اربیل میں ہونے والے دھماکوں کی خبردی ہے۔
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اربیل میں امریکی قونصل خانے جانے والے راستے اور ائرپورٹ پر جانے والی شاہراہ کو مسدود کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فورا بعد امریکی فوجی اڈے سے دھويں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں، ایک عراقی نیوز رپورٹر نے امریکی فوجی اڈے پر کم ازکم ایک راکٹ فائر کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز چل رہیں ہیں جن میں امریکی فوجی اڈے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہيں۔
اربیل ائرپورٹ دراصل امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کا ایک اہم اڈہ تصور کیا جاتا ہے۔
امریکی وزارت جنک پینٹاگون سے وابستہ ایک فوجی ذریعے نے اربیل بیس پر حملے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا اس حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آشزدگی ہوئی ہے۔