Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • افعانستان، صوبہ زابل میں طالبان کا حملہ

فوجی بیس پر حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

افغانستان میں طالبان کی جانب سے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت متعدد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ زابل میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے، طالبان نے پہلے کار بم  کادھماکہ کیا جس کے بعد طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جو کئي گھنٹوں تک جاری رہیں۔

صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ واحد فوجی بیس ہے جہاں 200 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں ۔

ٹیگس