جنوب مغربی سعودی عرب میں یمنی فوج کا آپریشن
Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی سعودی عرب میں حساس علاقوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایاگیا ہے -
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج کے قاصف ٹو قسم کے ایک ڈرون طیارے نے خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ایئربیس کو حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک حساس فوجی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے جو پوری طرح کامیاب رہا ہے ۔
یحیی سریع نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام ، سعودی اتحاد کی جارحیتیں بڑھنے اور یمن کے مسلسل محاصرے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
یمنی فوج نے جمعرات کو بھی اعلان کیا تھا کہ آرامکو تنصیبات اور جیزان میں کچھ حساس اہداف کو گیارہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔