Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  •    افغانستان،  صوبے ننگرہار میں مسجد میں فائرنگ

ننگر ہار کی ایک مسجد ميں نمازیوں کا قتل عام، مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 نمازی  شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ٹیگس