Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • مصر، شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی

۔ سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں

مصر کے صوبے شمالی سینائی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ 

قاہرہ سے وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدت پسند نے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ 

مصری وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شدت پسند بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔

مارچ 2018 ميں اسی علاقے میں مصری فوج کی ایک پانچ روزہ کارروائی میں کم از کم 36 شدت پسند مارے گئے تھے، جبکہ تین سے زيادہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

ٹیگس