Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  •  اسرائیل نوازی میں مصری فوج  پیش پیش

 مصری فوج نے اسرائیل نوازی میں غزہ کی سرحد کے قریب 5سرنگیں تباہ کر دیں۔

 مصری فوج نے اسرائیل نوازی میں غزہ کی سرحد کے قریب 5 سرنگیں تباہ کر دی ہیں۔

 قاہرہ کے حکام کا دعوی ہے کہ ان سرنگوں کو تباہ کرنے کے نتیجے میں 2 ہزار 750 غیر قانونی تارکین وطن کی آمد ورفت کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری حکومت گزشتہ سال اپریل سے صہیونی حکومت کے زیر محاصرہ علاقے غزہ کی شمال مشرقی سرحد پر مزاحمت کاروں کے داخلے، اسلحہ اور دیگر آتش گیر مواد کی ترسیل کو روکنے کے لیے کارروائیاں کرر ہی ہے۔

 واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے زیر محاصرہ غزہ کے عام شہری ان سرنگوں کو اپنی حیاتی ضروریات پوری کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

 ضروری ادویات کے حصول اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ان سرنگوں کو عبور کرکے مصر میں داخل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مصرکی اسرائیل نواز حکومت عام طور سے غزہ کے شہریوں کو اس طرح کی کسی بھی سہولت دینے سے گریزاں نظر آتی ہے اور اب اس نے حال ہی میں مزاحمت کاروں کو روکنے کے بہانے ان سرنگوں کو بند کرنے کا اقدام کیا ہے۔

ٹیگس