Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • شمالی و مغربی عراق میں فوج کا  آپریشن جاری

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے شمالی و مغربی علاقوں میں خصوصی آپریشن انجام دے کر داعش دہشتگردوں کے باقی بچے دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا-

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فیڈرل پولیس نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک کے الشاہ کلیدی ، الحمدانیہ ، الجعفریہ اور الکرامہ العصریہ دیہاتوں میں کارروائیاں شروع کی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسسز کی کارروائیوں میں دو دستی بم ، ایک آرٹلری بیٹری ، ایک کیلیبرمارٹرگولا ملا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

اسی طرح نینوا بریگیڈ کی بیسویں بٹالین نے اسی علاقے کے تل البناد دیہات میں کارروائی کی جس کے دوران ایک راکٹ اور تین آرپی جی ملے جسے ضبط کرلیا گیا۔

الانبار آپریشنل کمانڈ کو الصبیحات کے الکرمہ ضلع میں آپریشن کے دوران سترہ میٹل پلیٹ ، دو ڈیٹونیٹر ، ایک آسٹرین توپ کا گولہ اور مارٹر ملا تاہم آخر میں پورا گودام دھماکے سے اڑ گیا ۔

عراق نے ستمبر دوہزار سترہ میں اس ملک سے داعش دہشتگرد گروہ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باقیات اب بھی دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

ٹیگس