جرف النصر میں حشدالشعبی اور داعش دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
شمالی عراق میں رضاکار فورس الحشدالشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ہیں
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی سے وابستہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ جھڑپیں شمالی بابل میں واقع جرف النصر کے الرویعیہ علاقے میں ہوئی ہیں ۔
داعش کے عناصر مذکورہ علاقے میں گھس کر بدامنی پیدا کرنا چاہتے تھے تاہم حشدالشعبی کے جوانوں نے ان کے حملے کو پسپا کردیا۔
جرف النصر بابل ، بغداد اور الانبار صوبوں کے درمیان واقع ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے اور یہاں سے بغداد کے جنوب مغرب سے ہوتے ہوئے کربلائے معلی بھی جایا جا سکتا ہے یہ علاقہ شہر بغداد کے جنوب مغربی سیکورٹی بیلٹ کا ایک حصہ شمار ہوتا ہے۔