Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی افواج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل ،عراقی مسلح افواج طے کرے گی:  بریگیڈیئر یحی رسول

عراق سے امریکی افواج کے انخلا کا ٹائم ٹیبل مسلح افواج کی فنی کمیٹی طے کرے گی۔

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان بریگیڈیئر یحی رسول نے سنیچر کو بتایا کہ ملک سے بیرونی افواج کا انخلا چند مرحلوں میں انجام پائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ عراق سے امریکا اور دیگر ملکوں کی افواج کے انخلا کا ٹائم ٹیبل عراقی فوج کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں فنی کمیٹی طے کرے گی۔

بریگیڈیئر یحی رسول نے کہا کہ عراق میں امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کی مسلح افواج کی ضرورت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی افواج کو دہشت گردوں سے نمٹنے اور ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بیرونی افواج کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل میک کنزی نے دو دن قبل کہا تھا کہ امریکا عراق میں اپنے فوجیوں کو اسٹریٹیجک مذاکرات کے تحت باقی رکھے گا۔

ٹیگس