Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی دلنشیں، مؤثر اور حزیں آواز میں سورۂ مبارکۂ حمد کی تلاوت ملاحظہ فرمائیے۔ حدیث نبوی میں وارد ہوا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کو سننے کا ثواب بھی اسکی قرائت کے برابر ہے۔ ارشاد ہوتا ہے: «قارئ القرآن والمستمع، فی الأجر سواء»

فرزند رسول امام چهارم زین العابدین علیه السّلام فرماتے ہیں:

«مَنِ اسْتَمَعَ حَرْفاً مِنْ کِتابِ اللهِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ غَیْرِ قِرائَةٍ کَتَبَ اللهُ لَهُ حَسَنَةً وَ مَحاعَنْهُ سَیِّئَةً وَ رَفَعَ لَهُ دَرَجَةً»

جو شخص کتاب خدا کا ایک حرف سنے تو خداوند عالم اسکے نامۂ اعمال میں ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اسکے گناہوں میں سے ایک گناہ کو صاف کر دیتا ہے اور اسکے رتبے میں ایک درجے کا اضافہ کر دیتا ہے۔

(کلینی، محمد بن یعقوب، اصول کافی، ج۲، ص۶۱۲، باب «ثواب قراءة القرآن)

ٹیگس