Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق، امریکہ نے عین الاسد چھاؤنی میں غیر قانونی تعمیرات شروع کردیں

امریکہ عراقی عوام کے مطالبے اور منشا کے برخلاف اپنے زیر استعمال عین الاسد نامی چھاؤنی کو توسیع دے رہا ہے۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر المعلومہ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کام نے مغربی صوبے الانبار کے شہر ہیت کے علاقے البغدادی میں قائم ، عین الاسد نامی فوجی اڈے  کی عمارتوں  کی توسیع اور انہیں مضبوط بنانا شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد امریکی فوجی حکومت عراق کے علم میں لائے بغیر عین الاسد چھاونی میں نئی عمارتیں بھی تعمیر کر رہے ہیں  جبکہ اس کے رقبے میں مزید توسیع کردی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی رسول نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور دیگر ملکوں کی افواج کے انخلا کا ٹائم ٹیبل عراقی فوج کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں قائم  فنی کمیٹی طے کرے گی۔  

انھوں نے بتایا کہ امریکہ سمیت تمام بیرونی افواج کا انخلا چند مرحلوں میں انجام پائے گا۔

ٹیگس