Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۳ Asia/Tehran
  • حکومت یمن اور جارح سعودی اتحاد میں قیدیوں کا تبادلہ

یمن کی قومی کمیٹی برائے اسیران کے سربراہ نے جارح سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق، قومی کمیٹی برائے اسیران کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت، یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے بائیس اہلکاروں کو رہا کرالیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اکیس فروری کو اردن کے دارالحکومت امان میں قیدیوں کے تبادلے کی غرض سے ہونے والے مذاکرات، سعودی اتحاد کی ہڈھرمی کی وجہ سے ناکام ہوگئے تھے۔

یمن کی قومی حکومت نے واضح کردیا تھا کہ وہ قیدیوں کا جامع اور بلا وقفہ تبادلہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی تاخیر کی تمام تر ذمہ داری سعودی اتحاد  اور اقوام متحدہ پر عائد ہوگی۔

واضح  رہے کہ قیدیو ں کے تبادلے کے  تحت دوسو یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کے بدلے،  سعودی اتحاد کے سو کرائے کے فوجیوں کا تبادلہ انجام پائے گا۔  

ٹیگس