Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی کی کامیاب کارروائی داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کے شہر موصل کے دیہی علاقوں سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے حشد الشعبی نے عراق کی فوج کے ساتھ بڑی کارروائی شروع کی۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اوراس ملک کی مسلح افواج ، مستقل بنیادوں پر ملک سے داعش کے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں اور کل رات موصل کے مغرب میں واقع 6 دیہی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا اور دہشتگرد گروہ داعش کے 3 خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان میں موجود بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو تباہ کردیا ۔

واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو الحشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔ الحشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

ٹیگس