Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • جنوبی عراق میں ایک بار پھر دہشت گرد امریکی فوجی قافلے پر حملہ

جنوبی عراق میں ایک بار پھر دہشت گرد امریکی فوج کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کاروان کو شہر بصرے میں نشانہ بنایا گیا ہے ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے ہتھیار لے جانے والے امریکی فوجی قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

امریکی فوجیوں کو ہتھیار پہنچانے والے یہ فوجی قافلے، شام کی سرحد سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔عراقی عوام اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کو باہرنکالے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دے دی ہے عراقی گروہوں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت کو جو مہلت دی گئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے ۔

ٹیگس