Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ دارالحکومت بغداد سے گذر رہا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری کتیبہ  السابقون گروہ نے قبول کی۔

صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔

عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور قافلوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشت گرداںہ حملے میں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل کو منظور کر چکی ہے ۔

ٹیگس