Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کی مخالفت

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان جاری کرکے فلسطین کے انتخابات ملتوی کئے جانے پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے-

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود وہ اس بات کے حق میں نہیں ہیں کہ ان انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ تحریک حماس فلسطین کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف ہے۔

 دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے مشیر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے انتخابات ملتوی کئے جاسکتے ہیں۔

رام اللہ میں محمود عباس کی صدارت میں الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اگر بیت المقدس کے شہریوں کو انتخابات میں نامزدگی اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی تو فلسطین کے انتخابات غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیئے جائیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطین کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پرمنعقد کئے جانے چاہئیں۔

ٹیگس