May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • عراق میں دھماکہ 4 فوجی جاں بحق

عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے الطارمیہ میں فوجی اہلکاروں کی ایک گاڑی کے قریب دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

بغداد الیوم کے مطابق دارالحکومت کے شمالی علاقے طارمیہ میں سیکورٹی اداروں کے گشتی دستے کے راستے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم دس سیکورٹی اہلکار جاں بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے بغداد کے ایک اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں اسی افراد جاں بحق  اور ایک سو دس زخمی ہوئے گئے تھے۔

دوسری جانب کرکوک کے دبس شہر میں دہشتگرد گروہ داعش نے  کرد فورسز کی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 کرد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

 

ٹیگس