May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق، سیکورٹی اہلکاروں کا کامیاب آپریشن، 11 دہشت گرد گرفتار

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ نے ملک کے مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے کم سے کم 11 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ینی شفق اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش کے یہ دہشت گرد دیالی صوبے میں سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن کے دوران زخمی ہوئے جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ابو صیدا، خان بن سعد اور عبرا علاقے میں آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کو پانچ الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ داعش کے رکن ہیں اور انہوں نے متعدد دہشت گردانہ اقدامات میں شرکت کی ہے۔

 

ٹیگس