May ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • انتخابات کی منسوخی کا کوئی جواز نہیں ہے : خالد مشعل

تحریک حماس کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ قومی انتخابات کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کے قومی انتخابات کی منسوخی یا التوا کا فیصلہ پوری طرح غلط ہے ۔

تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ ہم تحریک فتح کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس موضوع کو دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں اپنی ایک شکست کے مترادف سمجھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس موقف کا اعلان فلسطینیوں کے اتفاق رائے کو نظرانداز کرنا ہے ۔

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے تیس اپریل کو مقبوضہ زمینوں میں انتخابات ملتوی کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کا انعقاد، مقبوضہ بیت المقدس میں شراکت کے امکان پر منحصرہے۔

فلسطین کے پارلیمانی انتخابات بائیس مئی کو صدارتی انتخابات اکتیس جولائی کو اور قومی کونسلوں کے انتخابات اکتیس اگست دوہزاراکیس کو ہونے والے تھے۔

ٹیگس