May ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع، فوجی الرٹ

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی وجہ سے اس ملک کے فوجیوں کو آمادہ کر دیا گیا ہے۔

جیسے ہی افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوا، افغانستان کی فوج کو پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی اس ملک کے متعدد شہروں میں فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دار الحکومت کابل کے سبھی اہم چیک پوسٹوں کے علاوہ افغانستان کے کئی شہروں کی چیک پوسٹوں پر فوج کو تیار کر دیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے وقت حملوں کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ افغانستان کے زیادہ تر افراد اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں خاص طور پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

در ایں اثنا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پورے افغانستان پر مرکزی حکومت کا قبضہ نہیں ہے۔ اس ملک کے صرف 43 فیصد حصے پر ہی حکومت کا کنٹرول ہے جبکہ ملک کے 14 فیصد سے زیادہ علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

 

ٹیگس