شامی فضائیہ کی بڑی کامیابی ، ایک اور حملے کو ہوا میں بنایا ناکام
شامی فضائیہ نے آج بدھ کی صبح لاذقیه اور طرطوس پر ہونے والے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے ائیرڈیفنس سسٹم نے ساحلی شہروں لاذقیه اور طرطوس میں فائر کئے جانے والے کئی میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا جس کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دشمن، لاذقیه کے «الحفه» اور حماة کے «مصیاف» علاقوں کو نشانہ بنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔
شام کا بحران 2011 میں اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔
شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے ۔ شامی فوج نے ابھی حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے ۔