May ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • بائیڈن کے فون سے سعودی عرب اور یو اے ای کے ایوانوں میں ہنگامہ

ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آج اچانک ریاض کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں ایران اور گروہ 4+1 کے درمیان مذاکرات سمیت علاقے کے اہم مسائل پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے گفتگو کریں گے۔

امارات-71 ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے ایک باخبر سفارتی ذرائع نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ شیخ محمد بن زائد آج ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

اس باخبر ذریعہ نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریق خلیج فارس کے حالات اور مسائل نیز یمن و شام سمیت مغربی ایشیا کے حالات اور ایران کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زائد کی اس ملاقات میں متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

باخبر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق جنگ یمن کو رکوانے کے لئے سعودی عرب کی پہل اور اس کے بارے میں عالمی رویہ کا جائزہ لیں گے۔

ابو ظہبی کے شہزادے ایسی حالت میں ریاض کے دورے پر جا رہے ہیں کہ پانچ دن پہلے سعودی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی کا دورہ کیا تھا اور ایک دن پہلے جو بائیڈن نے محمد بن زائد سے ٹیلیفونی گفتگو کی تھی۔

 

ٹیگس