فلسطینیوں کا قاتل بحرین کے دورے پر
فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اضافے کی خبروں کے درمیان موساد کے سربراہ نے بحرین کا دورہ کیا ہے۔
ایک ایسے وقت جب فلسطین کے مختلف علاقوں خاص طور سے قدس شریف میں نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، اسرائیل کی خودساختہ ریاست کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کا سربراہ بحرین کے دورے پر منامہ پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی رات بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچنے پر بحرین کی شاہی حکومت کے خفیہ محکمے اور قومی سلامتی کے امورکے ادارے کے سرابراہوں نے اسرائیلی عہدیدار کا استقبال کیا۔
موساد کے سربراہ کے اس سے قبل خلیج فارس کے بعض ملکوں کے دورے کی خبریں بھی عرب میڈيا نے جاری کی تھیں۔
بحرین نے گزشتہ سال امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سنچری ڈیل کے خیانت آمیز منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کی خود ساختہ ریاست بدنامانہ زمانہ جاسوسی کی تنظیم کے سربراہ کے حالیہ دورے کا مقصد دوجانبہ نیز علاقائی مسائل پر گفتگو کرنا بتایا گیا ہے۔