May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں اسرائیل کے سخت سیکورٹی اقدامات

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے -

فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے عالی یوم قدس کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقو‍ں میں ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کردیا-

صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی جانے والے راستوں میں رکاوٹیں بھی کھڑی کیں اور راستے بند کر دیئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں اور مقامات پر ہتھیاروں کے ساتھ فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے اور وہ بند راستوں میں تلاشی بھی لے رہے ہیں۔

ٹیگس