May ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کا دفاعی سسٹم ناکام، فوجی اڈے عین الاسد پر ڈرون حملہ

عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

عراقی نیوز ایجنسیوں نے ہفتے کی صبح صوبہ الانبار میں واقع امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ  داغے جانے کی خبر دی ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار کی عین الاسد فوجی چھاؤنی ، دہشتگرد امریکی فوجیوں کے قبضے میں ہے ۔

رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے کی حفاظت کے لئے ابھی حال ہی میں نصب کئے گئے سی ریم اور پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم بھی راکٹ حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے  ۔

المسیرہ نیوز کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جبکہ بعض دیگر ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ عین الاسد کو بارودی ڈرونز‍ کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں کے دوران عین الاسد فوجی چھاؤنی پرہونے والا یہ دوسرا حملہ  ہے۔ عراقی ذرائع نے منگل کو بھی عین الاسد پر راکٹ حملے کی خبردی تھی ۔ 

 حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کانوائے بھی حملوں کا نشانہ بنائے  جاتے رہے ہیں ۔

عراقی عوام ، دہشتگرد امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کرچکی ہے ۔

 

ٹیگس