May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم لڑکیوں کے اسکول کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچپن ہوگئی ہے۔

دشت برچی کے سیدالشہدا گرلز اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں  کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت افغانستان نے شدید زخمیوں کی جان   بچانے کے لیے عوام سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد اسکول کی طالبات کی ہے ۔

افغان حکام نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم طالبان نے تردید کرتے ہوئے داعش کو اس وحشیانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مغربی کابل میں گرلزاسکول پر دہشت گردانہ حملے کی افغانستان کے اندر اورعالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔

ایک سال پہلے بھی ان ہی ایام میں دہشتگردوں نے کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے کے ایک اسپتال پر حملہ کرکے، درجنوں بے گناہ عورتوں اور نومولود بچوں کو خاک خون میں نہلا دیا تھا۔

ٹیگس