افغانستان، رک نہیں رہے ہیں دہشت گردانہ حملے، اس بار بس کو بنایا نشانہ
افغانستان میں ایک مسافر بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغانستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبہ زابل میں ایک مسافر بس کے راستے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سولہ مسافر جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہوگئے یہ حادثہ صوبہ زابل میں کابل قندھار کے راستے میں واقع شہر صفا میں پیش آیا۔
اس درمیان افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح صوبہ پروان میں بھی ایک مسافر مینی بس کے راستے میں دھماکے سے دو مسافر جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح صوبے پروان میں پیش آیا۔
دوسری جانب افغان فوج کے ایک بڑے آپریشن میں طالبان گروہ کے ایک سو ساٹھ عناصر ہلاک ہو گئے۔
یہ آپریشن غزنی، قندھار، ارزگان، ہرات،فراہ، غور،جوزجان، ہلمند، تخار، بدخشان، بغلان اور کابل صوبوں میں کیا گیا۔
اس فوجی آپریشن میں دسیوں طالبان عناصر زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت دفاع نے ممکنہ فوجی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔