مسجد الاقصی میں اسرائیل کی من مانی کرنے کا دور گزر گيا: استقامتی محاذ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i385918-مسجد_الاقصی_میں_اسرائیل_کی_من_مانی_کرنے_کا_دور_گزر_گيا_استقامتی_محاذ
استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں اسرائیل کی من مانی کرنے کا دور گزرگیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں اسرائیل کی من مانی کرنے کا دور گزر گيا: استقامتی محاذ

استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں اسرائیل کی من مانی کرنے کا دور گزرگیا۔

غزہ میں استقامتی محاذ سے وابستہ فلسطینیوں کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنی حماقتوں کا جواب دینا ہوگا، قدس میں اس کی من مانی کرنے کا دور گزرگیا ہے۔

استقامتی محاذ کے بیان میں ملت فلسطین خصوصا قدس کے رہنے والوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ  استقامت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، بلکہ ان کے لئے ڈھال اور تلوار بن کر رہے گی۔

ادھر غزہ میں فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ گروہ نے کہا ہے کہ " سیف القدس" سے موسوم آپریشن میں صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کے دوران تل ابیب کے اطراف ميں مقبوضہ شہروں کے اندر موجود صیہونی اہداف پر راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔