May ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • علاقے کی صورت حال پر امیر قطر اور سعودی ولیعہد میں گفتگو

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے دورہ ریاض میں سعودی ولیعہد بن سلمان سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات نیز علاقے کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

واس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیرقطرتمیم بن حمد آل ثآنی ںے، چارعرب ملکوں مصر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ صلح سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد پہلی بار ریاض کا دورہ کیا ہے جہاں سعودی ولیعہد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

فریقین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی تعان کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل امیرقطر کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ اس دورے میں تہران کے ساتھ بین الاقوای سطح پر ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر خلیج فارس کی صورتحال اور یمن کے حالات نیز افغانستان کے امن کے عمل کے بارے میں بھی گفتگو ہوگی-

ٹیگس