عراق میں دہشتگرد امریکی فوجی کاروانوں پر حملہ
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
عراق کے دو علاقوں حلہ اور دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے-
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
دوسری جانب امریکی کمپنی لاکھیڈ مارٹین نے جس کا ہیڈ آفس بلد فوجی چھاؤنی میں ہے اعلان کیا ہے کہ اس چھاؤنی پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہونے کے باعث وہ عراق سے جا رہی ہے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے اسلحے اور فوجی ساز و سامان پہنچانے والے کاروانوں پر جو زیادہ تر شام اور کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر چکی ہے ۔