شہاب سیریز کا مقامی ڈرون اسرائیلیوں کے لئے موت کا پیغام
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
جدید ترین میزائلوں کے بعد استقامتی محاذ نے بارودی ڈرونز کی رونمائی کردی
حماس کی فوجی شاخ نے صیہونیوں کے خلاف جنگ میں ڈرونز طیاروں کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق القدس بریگيڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ " سیف القدس" نامی اس جنگ میں ایک نئے ہتھیارکی رونمائی کی گئی اور بدھ کے روز شہاب قسم کے مقامی بمبارڈرونز کے ذریعے غزہ کے شمالی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے غزہ کی سرحد سے متصل صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ استقامتی محاذ نے اس سے قبل حالیہ جنگ میں پہلی بار اسرائیل کے جنوب میں انتہائی فاصلے پر واقعے رامون ائرپورٹ کو، عیاش 250 قسم کے نئے میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی۔