یورپی یونین کی جانب سے صیہونیوں کے جرائم کی حمایت کا اعلان
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی کو ٹیلی فون کر کے اسرائیل کی سیکورٹی کی حمایت پرزور دیا ہے-
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی کو ٹیلی فون کر کے اسرائیل کی سیکورٹی کی حمایت پرزور دیا ہے
جوزف بورل کی یہ اندھی حمایت ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت بہت سے ممالک ، تنظیموں اور عالمی اداروں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو نسل پرستانہ قراردیا اور اسے مسترد کردیا ہے۔