افغان فوج کے حملے، 65 طالبان ہلاک 30 سے زائد زخمی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی آوا پریس نے وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ قندھار، بلخ، بغلان اور ہلمند میں افغان فوجی کی کارروائی کے دوران کم سے کم پینسٹھ طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم چھتیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان فوج نے یہ کارروائیاں عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد کی ہے۔
افغان طالبان نے، دائمی جنگ بندی سے متعلق حکومت افغانستان کی درخواست مسترد کردی-