صیہونیوں کے جرائم اور حماس کے جوابی حملے
فلسطین کے استقامتی محاذ نے کیسوفیم فوجی چھاؤنی اور عسقلان پر میزائل فائر کرکے گذشتہ آٹھ دنوں سے غزہ پٹی پر جاری صیہونی جرائم کا منھ توڑ جواب دیا -
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت مسلسل آٹھ دن سے جاری ہے ۔
اس کے جواب میں پیر کو حماس کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے عسقلان اور کیسوفیم فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
القدس بریگیڈ نے صیہونیوں کے فوجی اڈوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے شمالی سدیروت میں واقع ایرز کالونی اور مارس فوجی چھاؤنی پر بھی مارٹر گولے فائرکئے۔
حماس نے بئرالسبع میں واقع صیہونی فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا ۔
عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے ساحلوں کے قریب ایک صیہونی فوجی بوٹ پر بھی کئی میزائل فائر کرنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک جنگی جہاز کو میڈیٹرین سی میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری میں پیر کو بھی متعدد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں حماس کا ایک کمانڈر حسام ابو ہربید بھی شامل ہے۔