May ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں عوامی رہنما اور قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

بحرین کے عوام نے الفداء اسکوائر کے شہداء کی برسی کے موقع پر آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

بحرینی مظاہرین نے الفداء اسکوائر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لبیک یا فقیہ آیت اللہ قاسم کے نعرے لگائے اور کہا کی کہ اگر زمانہ پلٹ جائے پھر بھی ہم آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھیں گے اور الفداء اسکوائر پر اکٹھا ہوں گے جہاں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے عوام پر گولیاں چلائی تھیں۔

الفدا اسکوائر کے شہدا نے مئی دو ہزار سترہ میں جب آل خلیفہ حکومت کے کارندے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کےگھر میں گھس کر انہیں گرفتار کرنا چاہتے تھے، سیکورٹی اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ کیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعے میں دسیوں بحرینی نوجوانوں زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوری حکومت کی تشکیل، انصاف کے قیام اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کی ڈکٹیٹر اور خاندانی حکومت اب تک دسیوں بحرینی مظاہرین کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے۔ بحرین کی ڈکٹیٹر و موروثی آل خلیفہ حکومت اب تک مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں بحرینیوں کی شہریت بھی چھین چکی ہے جبکہاب بھی بڑی تعداد میں بحرینی نوجوان آل خلیفہ کے عقوبت خانوں میں قید ہیں جہاں انہیں بہیمانہ اور غیر انسانی ایذاؤں کا سامنا ہے۔

ٹیگس