May ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہیدوں کی نہيں ہولوکاسٹ کی یاد میں دبئی میں نمائش !

ذہنی پسماندگی کے شکار حاکم دبی کی جانب سے ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے کی یاد میں نمائیش کا افتتاح

ہولوکاسٹ کی یاد میں خودساختہ اسرائیلی حکومت کے سفیر کی موجودگی میں نمائش کا افتتاح ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب غزہ کی حالیہ 12 روزہ جنگ میں 250 سے زيادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

ہولوکاسٹ کے من گھڑت اور جھوٹے واقعے کی یاد میں دبی کے میوزیم میں ایک یادگار نمائش کا باضابطہ طور سے افتتاح کیا گیا ہے جس میں صیہونی حکومت کے سفیر ایتان نائیہ اور دیگر سفارتی کار موجود تھے۔

ہولوکاسٹ کے خودساختہ واقعے کے تعلق سے کسی عرب ملک میں یہ پہلی نمائش ہے جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کئے جانے کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا افتتاح ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب حالیہ 12 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت نے غزہ کے علاقے میں 250 سے زیادہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے، ان میں 66 معصوم بچے، 39 خواتین اور 17 ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔

ہولوکاسٹ ایک ایسا جھوٹا اور من گھڑت واقعہ ہے جس کے تحت صیہونی دعویدارہیں کہ 1939 سے 1945 کے برسوں کے دوران جرمنی کے ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے 60 لاکھ یہودیوں کو ان کی نسل کشی کے ہدف سے ‍زندہ زندہ گیس چیمبروں میں ڈال کر جلادیا تھا۔

مغربی ملکوں میں ہولوکاسٹ کی تردید یا اس کے بارے میں تحقیق کرنے پر مکمل طور سے پابندی ہے اور ایسا کرنے والے افراد کو سخت تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس