عراق، داعش کے دہشت گردوں کے خلاف رضاکار فورس کا وسیع آپریشن
عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایک بار پھر رضاکار فورس الحشد الشعبی نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ آپریشن عراق کے صوبہ دیالہ میں شروع ہوا ہے۔
عراق کی المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر احمد التمیمی نے اتوار کو بتایا کہ رضاکار فورس کی دو یونٹس نے دو ایکسس پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعقوبہ کے 70 کیلومیٹر مشرق میں سعدیہ کے نواحی علاقے میں اور دوسرا حمرین ڈیم کے اطراف میں آپریشن شروع کیا گيا ۔
عراقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن سعدیہ علاقے میں سیکوریٹی قائم کرنے اور داعش کو اس علاقے کی زرعی زمینوں میں ہر طرح کی سرگرمی سے روکنے کے لئے انجام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں 13 صوبوں کی سرحدوں پر عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوان تعینات ہیں جس سے ان علاقوں میں سیکوریٹی قائم ہونے میں بہت مدد مل رہی ہے۔
ایک سیکوریٹی ذریعے نے بتایا کہ ہفتے کے روز داعش نے حوض حمرین علاقے میں الحشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں دو سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔