افغانستان، شادی کی تقریب عزا بن گئی
افغانستان کے صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں گزشتہ فش ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں مارٹر کا ایک گولہ شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ طالبان نے حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
افعانستان پر امریکہ کے 20 سالہ قبضے کے دوران اس قسم کے بے شمار واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ افغان شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔