May ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی تنظیم حماس نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پشاور میں جماعتِ اسلامی کے القدس ملین مارچ سے ٹیلیفونک خطاب میں اسماعیل ہانیہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کا موقف بہترین ہے، اور ہم حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ فلسطین اور القدس کی حمایت و حفاظت ہم سب پر فرض ہے، ہم بیت المقدس کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں۔حماس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پوری امت پر قبلہ اوّل کی حفاظت فرض ہے۔

یہ بھی دیکھئے: 

مسجد الاقصی میں لہرایا ایران کا پرچم ، فلسطینیوں نے خاص انداز میں ایران کا شکریہ ادا کیا

فلسطین کی کامیابی آپ کی حمایت و مدد کی مرہون منت ہے: فلسطینی رہنما کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام اہم تہنیتی پیغام

قابل ذکر ہے کہ فلسطین اور بالخصوص غزہ کے خلاف صیہونیوں کی حالیہ جارحیت و دہشتگردی کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں پر زور عوامی مظاہرے ہوئے اور جنگ بندی کے لئے پاکستانی حکام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی میں فعال کردار ادا کیا۔

ٹیگس