Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں کار بم کا دھماکہ، کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان، صوبہ بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے ہيں۔

مقامی میڈیا ذرائع  کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دے دیا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 مقامات پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔

 

 

ٹیگس