استقامتی محاذ کا اسرائیل کو انتباہ ، ہماری انگلیاں بدستور ٹریگر پر ہیں
Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
فلسطین کے استقامتی محاذ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ہماری انگلیاں بدستور ٹریگر پر ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے استقامتی محاذ نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو چاہئیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دائرے کو وسیع اور صیہونی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
فلسطین الیوم نے استقامتی محاذ کے اس بیان کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جاری جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرنے کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔