امام خمینی (رح) کے انقلاب سے خطے کے حالات بدل گئے: شیخ نعیم قاسم
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امام خمینی ( رح) نے مشکل حالات میں فلسطین کے اہم استقامتی محاذ کو تشکیل دیا۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب الله کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر کہا کہ ایران استقامتی محاذ کی راہنمائی کرتا ہے اور استقامتی محاذ کی کامیابی ایران کی مرہون منت ہے۔
حزب الله کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ قدس شریف کی آزادی کیلئے امام خمینی (رح) نے قدس فورس تشکیل دیا جو قدس کی آزادی کیلئے بر سر پیکار ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امام خمینی (رح) کے انقلاب سے خطے کے حالات بدل گئے اور ایک دن ہم اسرائیل کی نابودی کا نظارہ کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو امام خمینی ( رح) کی 32 ویں برسی ہے۔