نتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ، کابینہ بنانے میں ناکام ہوئے
خود ساختہ صیہونی ریاست کے وزیراعظم نتن یاہو کابینہ تشکیل نہیں دے سکے جس کے بعد یائیر لاپید کی قیادت میں مخالف اتحاد نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا جائے گا۔
حکومت کی تشکیل کیلئے نتن یاہو کے پاس بدھ کی رات تک کا وقت تھا تاہم وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یش عتید پارٹی کے صدر یائیر لاپید نے کابینہ کی تشکیل کے لئے ضروری ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل کر لی ہے اور وہ عنقریب خود ساختہ ریاست اسرائیل کے صدر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے آگاہ کریں گے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بنیامن نتن یاہو کابینہ کی تشکیل میں ناکامی کے بعد اب سیاسی مخالفین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔
نتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ایک ایسے وقت ہوا چاہتا ہے جب صیہونی حکومت کے پیکر اور خود ان کی سیاسی حیثیت پر فلسطین کے استقامتی محاذ نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں کاری ضرب لگائی ہے۔