Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • الطارمیہ میں داعش کا حملہ

داعش دہشتگردوں نے شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے پر حملہ کر دیا۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ عراق میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود  ابھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں جو اکا دکا کارروائیاں کرتےرہتے ہیں۔

یاد رہے امریکہ اوراس کے مغربی و عربی اتحادیوں بالخصوص سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد سے دوہزار چودہ میں داعش دہشتگرد گروہ وجود میں آیا اور اس نے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور بے پناہ جرائم انجام دیے۔ شمالی و مغربی عراق کے ایک بڑے حصے پر داعش کے قبضے کے بعد بغداد حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی درخواست کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں سترہ نومبر دوہزار سترہ  صوبہ الانبار کا شہر راوہ بھی داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا۔

 

ٹیگس