Jun ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پاکستان کے تعاون کے بنا قیام امن ممکن نہیں: افغان وزیر

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خونریزی کا خاتمہ اور قیام امن افغان حکومت اورعوام کا مطالبہ اور دیرینہ خواہش ہے اور یہ پاکستان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اپنے ترکمن ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر خونریزی کے خاتمے اور قیام امن میں پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔

حنیف اتمر نے کہا کہ ہم نے ترکمانستان کے حکام کے ساتھ قیام امن، فوری جنگ بندی، سیاسی مفاہمت کے حصول اور بڑے اقتصادی منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی ہے اور اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔

حنیف اتمر نے پاکستان کے ساتھ موجودہ کشیدہ تعلقات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تعاون حتمی ہے اور ہمیں پاکستان کے ساتھ گفتگو اور تعاون کو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہئے۔انہوں نے طالبان گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مذاکرات کا موقع ضائع کر کے ملک کو اہم قومی منصوبے سے محروم نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں مذاکرات کا مخالف نہ ہونے کا اپنا دعوی عملی طور پر بھی سچ ثابت کرنا چاہئے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد پاکستان نے ان کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ختم کر لئے تھیں۔

ٹیگس