افغان فورسز کے حملے میں 50 طالبان عناصر ہلاک
Jun ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے پکتیا کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کے پچاس عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان صوبے پکتیا کے گورنر محمد حلیم فدائی کے مطابق پکتیا کے مختلف علاقوں منجملہ احمد آباد اور زرمت میں طالبان کے ٹھکانوں پر یہ حملے اور آپریشن اتوار کی رات کیا گیا جس میں طالبان گروہ کے کئی عناصر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس کاروائی میں طالبان کا بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا۔
ہلاک ہونے والے طالبان عناصر میں غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔