Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۱۰ Asia/Tehran
  • یمن کی قومی حکومت نے مذاکرات کے لیے  تین شرائط کا اعلان کردیا

یمنی کی اعلی سیاسی کونسل نے مجوزہ بات چیت اور مذاکرات کے لیے تین بنیادی اصول کا اعلان کردیا ہے۔

روزنامہ الثورہ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اپنے اجلاس میں عمانی وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  یمنی عوام کے رنج و آلام کے خاتمے کے لیے کی جانے والے کسی بھی مخلصانہ کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اجلاس میں یہ با ت زور دے کر کہی گئی ہے کہ  یمنی عوام کے اقتدار اعلی اور جائزحقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کیے جانے والے تمام نظریات اور پیغامات کو مثبت تصور کیا جائے گا۔

 یمنی کی اعلی سیاسی کونسل نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ بات چیت اور مذاکرات میں، تین بنیادی باتوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کی جاسکتا۔ محاصرے اور  زمینی ، فضائی اور سمندری جارحیت خاتمہ، غاصبانہ قبضے کا خاتمہ اور غیر ملکی فوجیوں کا انخلا،  اور یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے گریز ، تین بنیادی اصول ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل  کے اجلاس میں ایک بار پھر اس بات زور دیا گیا کہ یمن فتح کے قریب ہے کیونکہ وہ اپنے اقتدار اعلی اور خودمختاری کے دفاع میں کامیاب رہا ہے اور اس بیرونی  سرپرستی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ  یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عمانی وفد کے ساتھ ملاقات میں ، انسانی مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

 جنگ یمن کے خاتمے کی غرض سے اب تک متعدد کوششیں انجام دی جا چکی ہیں تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی رخنہ اندازی کی وجہ سے ثالثی کی تمام کوششیں ناکام  رہی ہیں۔    

ٹیگس