Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان حکومت اور طالبان وفود کے درمیان ملاقات

افغانستان میں تشدد میں اضافے کے درمیان افغان حکومت اور طالبان کے وفود نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

 قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے امن مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ افغان وفد اور طالبان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں آئندہ کی ملاقاتوں کے ایجنڈے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 افغان حکومت اور طالبان کے مذاکراتی وفود کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب  افغانستان کی صورتحال کے بارے میں ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والا اجلاس طالبان کی عدم کی شرکت کی بنا پر موخر کردیا گیا تھا ۔ اور آئندہ بھی اس اجلاس کے انعقاد کی امید دکھائی نہیں دیتی۔

 طالبان نے حال ہی میں افغانستان کے اندر جنگ تیز کردی ہے اور افغانستان کی فوج  مختلف صوبوں اور شہروں کے دفاع میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ سال قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوا تھا لیکن امریکہ کی رخنہ اندازی کی وجہ سے اب تک بے نتیجہ رہا ہے۔

ٹیگس