Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • اب غرب اردن میں بھی صیہونیوں کا سکون ختم ہو رہا ہے

غرب اردن میں مسلح جھڑپوں میں دو فلسطینی شہید اور ایک صیہونی فوجی افسر مارا گیا۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی علاقے میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں دو فلسطینی جوان شہید ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مسلح جھڑپ فلسطینی انتظامہ سے وابستہ خفیہ اہلکاروں اور صیہونیوں کے درمیان جنین شہر میں "الناصرہ" شاہراہ پر ہوئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے کچھ دیر قبل اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں تین جوان شہید ہوئے ہيں، جن میں صہیونی جیل سے رہائی پانے والا ایک جوان بھی شامل ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے ان جھڑپوں میں ایک صہیونی فوجی افسر کے مارے جانے کی خبر دی ہے، تاہم خود ساختہ اسرائیلی ریاست نے اس بارے میں مکمل سکوت اختیار کررکھا ہے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے سارے خواب ادھورے دکھائی دے رہے ہیں جو غرب اردن کو اپنے لئے گرین بیلٹ تصور کئے بیٹھے تھے۔

صیہونی اور ان کے مقامی حامی یہ سمجھتے تھے کہ صرف غزہ میں مٹھی بھر فلسطینی ہیں جو ان کے راستے میں مزاحمت پیدا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کے رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک خطاب میں، فلسطینی استقامت کو، غرب اردن تک صیہونیوں کے خلاف جدوجہد کا دائرہ بڑھائے جانے کے ہدایت دی تھی۔

 

ٹیگس