Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • صہیونی دشمن کے مقابلے میں شہید قاسم سلیمانی کے اقدامات کی ستائش

فلسطین کی دفاعی فورس سرایا القدس کا کہنا ہے کہ شہید سلیمانی نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں ہماری بھرپور اور مکمل حمایت سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ "سرایا القدس" سے وابستہ مجاہدین نے صیہونی حکومت کو انتباہ دینے کے ضمن میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ نے صیہونی دشمن کے مقابلے ہمارے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون اور حمایت سے دریغ نہیں کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ایک اور کمانڈر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے مبارک نام سے میزائیل کو اسی لئے موسوم کیا گیا ہے کہ انہوں نے استقامتی محاذ کی ہمیشہ اور بھرپور حمایت کی اور صیہونی جرائم پیشہ دشمن کے مقابلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

سرایا القدس کے ایک کمانڈر نے غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "سیف القدس" کے دوران سرایا القدس کے دفاعی یونٹ نے بہت ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں دشمن کے تمام فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق خود ساختہ اسرائیلی حکومت، فلسطینی استقامت کے موثر میزائیلی حملوں اور آئرن ڈوم کی ناکامی کے بعد غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔

 

ٹیگس